سماج میں بُری عادتوں سے چھٹکارہ وقت کی اہم ضرورت

AhmadJunaidBlogs & ArticlesJuly 10, 2025366 Views

از قلم ۔اختر عباس

یوں تو ہر ایک انسان اچھی عادتوں کو ہی لینے کی کوشش میں رہتا ہے تاکہ ایک اچھی عادتوں کی وجہ سے سماج میں اُسے یاد رکھا جائے اور یہ صرف خواب یا خیال نہیں بلکہ حقیقت میں ہر ایک انسان کو دیکھنے یا سُنے کی چاہت ہوتی ہے ۔دیکھا جائے تو ہر دن ہر ایک نئی صبح کے ساتھ نئی نئی عادتوں کاشکار انسان ہوجاتا ہے اگر عادتیں اچھی ہوں تو زندگی خوشحال ہوجاتی ہے لیکن عادتیں تھوڑی بہت غلط ہوں تو انسان کی زندگی پر بہت زیادہ اثر چھوڑ کر چلی جاتی ہیںہمارے آس پاس کتنی ایسی چیزیں یا کتنے ایسے کام ہوتے ہیں جو ہم دیکھتے بھی ہیں اور محسوس بھی کرتے ہیںاور بہت کام ایسے ہوتے ہیں جن سے عوام کو راحت نصیب ہوتی ہے اور کچھ کام ایسے کہ انسان کے مسائل و مشکلات میںاضافہ ہی ہوجاتا ہے ۔اگر بات اپنے ندی نالوں کی کریں یا خوبصورت سیاحتی مقامات کی تو صاف نظر آرہا ہے کہ ہمارے غلط سوچ اور بُری عادتوں کی وجہ سے ہم ان کو تباہ کرنے میں لگے ہیں اگر ایسا نہ ہوتا تو کیا ہم جب کسی بھی سیاحتی مقام پر اپنے دوستوں کے ساتھ جاتے ہیں ان باتوں کا خیال رکھتے ہیں کہ ہم کو کس طرح کا ماحول وہاں رکھنا چائے ہمارے ہاتھ میں جو بھی کچھ ہوتا ہے وہ ان ہی سیاحتی مقامات پر چھوڑ جاتے ہیں ہمارے ہاتھ میں کاغذ ہو یا پالتھین یا کہ کوئی اور کچھ یا دیکھے بغیر کہ اس سے ہمارے یہاں موجود سیاحتی مقامات کو کس حد تک نقصان پہنچ سکتا ہے اس کا شاید ہی ہم سے کسی کو خیال رہتا ہے جسکی وجہ اس طرح کی بُر ی عادتیں نہ صرف ہمیں بلکہ جو بھی چھوٹے بچے ہمارے ساتھ ہوتے ہیں اُن کو بھی لگ جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ اس طرح کی غلط عادتیں ہر ایک جگہ پہنچ جاتی ہیں ایسے میں جو لوگ باہر سے ہماری وادی کو سیر کیلئے آتے ہیںوہ بھی یہ دیکھ کر حیران ہوجاتے ہیں اُن کو بھی جیسے یقین ہوجاتا ہے کہ یہاں ایسا ہی چلتا ہے جسکی وجہ سے وہ بھی اس بات کا خیال نہیں رکھتے دیکھا جائے باہر سے آنے والے کسی بھی سیاح کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوتا کیونکہ وہ کچھ دن کیلئے ہمارے یہاں سیر کو آتے ہیں اور اپنی چھٹیاں مکمل کرکے چلے جاتے ہیں جسکی وجہ سے یہاں کسی بھی اچھے یا بُرے کا اثر ہم پر ہی پڑتا ہے ۔بات صرف سیاحتی مقامات کی نہیںبلکہ ہمارے یہاں تمام ندی نالوں کی ہے ایک زمانہ ایسا تھا جب شہر شہر گاوں گاوں ہمارے یہاں ندی نالوںسے اس قدر صاف شفاف پانی بہتا تھا کہ ہر کوئی ان ہی ندی نالوں کا پانی اپنے استمال میں لاتا تھا جبکہ ایسے ندی نالے ہمارے یہاں خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے تھے ،جسکی وجہ سے ہماری صحت بھی بہتر لگتی تھی اور بہت کم ہسپتالوں کا رُخ کرنا پڑتا تھا تو ایسا کیا ہوا کہ ہم سب کچھ گنواتے جارہے ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف یہان کی خوبصورتی میں کمی آرہی ہے بلکہ ہماری صحت بھی دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے جو کوئی اچھی بات نہیں ہے اس طرح کی مشکلات اور مسائل کا شکار ہمیں کسی اور نے نہیں بلکہ ہماری بُر ی عاتوں نے کیا ہے جسکا خمیازہ تمام لوگوں کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کو جھیلنا پڑسکتا ہے ہمیں جس طرح مل جھل کر اسکے لئے کام کرنا چائے شاید ہم سب اس طرح کام نہیں کرپا رہے ہیں کیونکہ کسی بھی سماج میں اگر کوئی بُری عادت پہل جاتی ہے تو اسے روکنا بھی تمام لوگوں کا کام ہوتا ہے کیونکہ سماج میں بُری عادتوں کو صرف ایک شخص ختم نہیں کر سکتا ہے کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو شاید اس قدر مشکلات اور مسائل کو ختم کرنا کوئی مشکل کام بھی نہیںتھامگر شاید ایسا ہونہیں سکتا جسکی وجہ سے تمام لوگوں کو ایک ساتھ مل کر اس طرح کے مسائل پر سوچنے کی ضرورت ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہمارے یہاں بہت ساری بُری عادتوں نے جنم لیا ہے ایسی عادتوں کو ختم کرنے کیلئے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے اگر ہم اپنی بُر ی عادتوں پر جلد قابو پانے میں کامیاب ہوتے ہیں تو بہت ممکن ہے کہ ہمارے یہاں خوبصورت بہاریں اسی طر ح چلتی رہیں گی اور اگر ہم ایسا کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو شاید ہمارے کی تمام بہاریں ختم ہوجائیں گی جسکا نتیجہ بہت ہی بُرا ہوسکتا ہے کسی بھی شخص کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ میر ی ایک غلط عادت کئی دوسرون کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے جسکے لئے ضروری ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو شاید ہم نے کسی اور پر نہیں بلکہ خود پر احسان کیا ہے کوئی غلطی ایسی ہوتی ہے جو ہر کوئی کرتا تو ہے مگر اس بات کا اندازہ نہیں رہتا ہے کہ ہماری وجہ سے کس طرح کی بُرائی جنم لیتی ہے ایسے میں ہمیں اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہی ہوگا بصورت دیگر ہر گذرتے دن کے ساتھ اپنے لئے تبائی ہی لیکر آئیں گے جسکے ذمہ دار ہم خود ہی ہونگے یہ سچ ہے کہ قصور ہم سب کا لیکن ہمیں خود کو بدلنا ہی ہوگا۔۔۔۔۔۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...