سماجوادی پارٹی نے 18 ہزار ووٹرس کا حلف نامہ دیا، لیکن آج تک الیکشن کمیشن نے کارروائی نہیں کی: رام گوپال یادو

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 18, 2025372 Views


رام گوپال یادو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ سے اپوزیشن کی شکایتوں کو نظر انداز کرتا رہا ہے۔ بی جے پی حکومت اور الیکشن کمیشن کی منشا صاف ہے کہ کس طرح لوگوں سے ووٹ کا حق چھینا جائے۔

رام گوپال یادو، تصویر آئی اے این ایسرام گوپال یادو، تصویر آئی اے این ایس

i

user

انڈیا بلاک کی پارٹیاں ’ووٹ چوری‘ کے خلاف پوری طرح متحد نظر آ رہی ہیں۔ آج دہلی واقع کانسٹی ٹیوشن کلب میں انڈیا بلاک کے کچھ سرکردہ لیڈران پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن کو نشانے پر لیا۔ اس پریس کانفرنس میں سماجوادی پارٹی کے جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ رام گوپال یادو نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے راہل گاندھی کے ذریعہ ’ووٹ چوری‘ سے متعلق کیے گئے انکشافات پر الیکشن کمیشن کے ذریعہ حلف نامہ مانگے جانے کو محض رسمی قرار دیا۔

رام گوپال یادو نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا– جو الزام عائد کیا ہے، اس کا حلف نامہ دینا ہوگا۔ اس لیے میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ 2022 میں یوپی اسمبلی انتخاب کے وقت جب اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے ووٹ کاٹے گئے ہیں، تب الیکشن کمیشن نے نوٹس دے کر کہا کہ آپ حلف نامہ کے ذریعہ سے بتائیے۔ سماجوادی پارٹی نے 18 ہزار ووٹرس کا حلف نامہ دیا، لیکن آج تک الیکشن کمیشن نے ایک پر بھی کارروائی نہیں کی۔‘‘

سماجوادی پارٹی لیڈر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’’2024 میں جب اتر پردیش میں انتخاب ہوا تو اس میں انھوں نے بی ایل اوز کو بدل دیا۔ اس کی بھی شکایت ہم نے کی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مین پوری میں انتخاب کے وقت صرف ایک برادری کے لوگوں کی پوسٹنگ کی گئی تھی۔ اس کی بھی شکایت ہم نے کی، لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔‘‘ الیکشن کمیشن کے رویہ پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’الیکشن کمیشن ہمیشہ سے اپوزیشن کی شکایتوں کو نظر انداز کرتا رہا ہے۔ بی جے پی حکومت اور الیکشن کمیشن کی منشا صاف ہے کہ کس طرح لوگوں سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...