کولمبو: سری لنکا کے سابق صدر رانل وکرم سنگھے کو جمعہ کو کریمینل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے گرفتار کر لیا ہے۔ سابق صدر بیان دینے کے لیے کولمبو میں سی آئی ڈی دفتر پہنچے تھے، جہاں انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ ان پر سرکاری فنڈ کے غلط استعمال کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
سری لنکائی میڈیا کے مطابق یہ تحقیقات ستمبر 2023 میں وکرم سنگھے کی لندن کی ایک نجی دورے سے متعلق ہیں، جس میں ان کی اہلیہ پروفیسر میتری وکرم سنگھے نے وولورہیمپٹن یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کی تھی۔ تحقیقات کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ اس دورے اور سکیورٹی کے اخراجات کے لیے سرکاری فنڈ استعمال کیے گئے۔