Audio Player

سری لنکا سے ممبئی جانے والے بحری جہاز میں دھماکا – World

AhmadJunaidJ&K News urduJune 27, 2025367 Views



سری لنکا سے بھارتی معاشی حب ممبئی کیلیے جانے والے ایک کارگو شپ میں اچانک دھماکوں کے بعد آگ گئی جس کی وجہ 40 سے زائد کنٹیرز سمندر برد ہوگئے جبکہ عملے میں شامل بیشتر ارکان نے سمندر میں کود کر جانیں بچائیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق سنگاپوری پرچم بردار کارگو جہاز وان ہان 503 میں اُس وقت حادثہ پیش آیا جب یہ جہاز بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے 144 کلو میٹر دوری کے فاصلے پر تھا۔

ریاستی ڈایزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹری شیکھرکوریکوز نے بتایا کہ ابتدائی طور پر ملنے والی معلومات کے مطابق کارگو جہاز پر عملے کے 22 افراد موجود تھے جن میں سے 18 نے اپنی جانیں بچانے کیلیے سمندر میں چھلانگیں لگائی، مذکورہ افراد کوریسکیو بوٹس کی مدد سےبچالیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والا جہاز تاحال ڈوبا نہیں ہے۔

بھارتی کوسٹ گارڈز کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پرحادثے کا شکار ہونے والی جہاز کی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارگو جہاز سے گہرے سیاہ دھواں کے بادل اُٹھ رہے ہیں، جبکہ حادثے کے مقام پر کچھ کنٹیرز کو بے ترتیب انداز میں اوپر نیچے پڑے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جہاز میں تاحال آگ لگی ہوئی ہے اور کارگو جہاز سمندر کی سطح پر فلوٹ کررہا ہے، تاہم حکام نے یہ نہیں بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز پر موجود کنٹیرز میں سامان کی نوعیت کی تھی، دھماکوں اور آگ لگنے کی وجوہات کیا ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کیرالہ کے قریب ایک کارگو جہاز ڈوب گیا تھا جس میں تقریبا 100 کے قریب کنٹیرز سمندر برد ہوگئے تھے ، اس حوالے سے بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف شپنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حادثے سے سمندر میں کسی قسم کی آلودگی نہیں پھیلی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...