سرکاری نوکری کے لیے سنہرا موقع! ایس بی آئی میں 6589 پوسٹ پر ہوگی بھرتی

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 16, 2025370 Views


درخواست کرنے کے لیے کم سے کم عمر 20 سال اور زیادہ سے زیادہ 28 سال ہونی چاہیے۔ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔

تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا

i

user

سرکاری نوکری کی تیاری کر رہے نوجوانوں کے لیے بینکنگ کے شعبہ میں سنہرا موقع آیا ہے۔ دراصل اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے بھرتی کو لے کر نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس کے ذریعہ ایس بی آئی 6589 پروبیشنری آفیسر کے عہدوں پر بھرتی نکلی ہے۔ اس پوسٹ پر درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔ درخواست کے خواہش مند نوجوان ویب سائٹ sbi.co.in پر جاکر اپلائی کر سکتے ہیں۔

پوسٹ کے لیے درخواست دینے والوں کے پاس منظور شدہ یونیورسٹی/انسٹی چیوٹ سے گریجویشن کی ڈگری ہونی چاہیے، ساتھ ہی مقامی زبان کا علم بھی ہونا چاہیے۔ اس پوسٹ پر درخواست کرنے کے لیے کم سے کم عمر 20 سال اور زیادہ سے زیادہ 28 سال ہونی چاہیے۔ ریزرویشن زمرے کے امیدواروں کے لیے عمر میں چھوٹ دی جائے گی۔

اس پوسٹ پر بھرتی کے لیے سب سے پہلے پریلمس امتحان لیا جائے گا۔ اس میں پاس ہونے والے مینس امتحان کے لیے مکتوب بھیجا جائے گا۔ اس پوسٹ پر بھرتی ہونے والے کو 64480-26730 روپے فی ماہ تنخواہ دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی جنرل، او بی سی، ای ڈبلیو ایس امیدوار ہے تو اس کو درخواست کرنے کے لیے 750 روپے لگیں گے۔ وہیں ایس سی، ایس ٹی، دیگر ریزروڈ زمرے کے امیدواروں کو کوئی بھی درخواست فیس نہیں دینی ہوگی۔

درخواست کرنے کے لیے امیدوار کو سب سے پہلے آفیشیل ویب سائٹ sbi.co.in پر جانا ہوگا۔ اس کے بعد ہوم پیج پر نیو رجسٹریشن لنک پر کلک کرنا پڑے گا، نیا صفحہ کھلنے پر وہاں امیدوار کو نام، پاس ورڈ کے ساتھ لاگ اِن کرنا ہوگا۔ پاسپورٹ سائز فوٹو، دستخط اور دیگر ڈاکیومنٹس اپلوڈ کرنے کے بعد سبھی تفصیلات بھر کر فیس کی ادائیگی کرنی ہوگی۔(بشکریہ نیوز پورٹل،’آج تک‘)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...