
میزورم کی ڈمپا سیٹ پر 5 امیدواروں کے درمیان انتخابی جدوجہد جاری ہے۔ ایم این ایف نے اپنے سینئر نائب صدر آر لالتھنگ لیانا کو، کانگریس نے نائب صدر جان روٹلوا نگ لیانا کو اور بی جے پی نے لالمِنگ تھنگا کو امیدوار بنایا ہے۔
اڈیشہ کی نواپاڑا اسمبلی سیٹ پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ بیجو جنتا دل کی سنیہانگنی چھوریا، بی جے پی کے جے ڈھولکیا، کانگریس کے گھاسی رام ماجھی اور سماج وادی پارٹی کے رماکانت ہاٹی اہم امیدوار ہیں۔ یہ سیٹ بی جے ڈی کے ایم ایل اے راجندر ڈھولکیا کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
تلنگانہ کی جوبلی ہلز اسمبلی سیٹ ان ضمنی انتخابات کا سب سے دلچسپ مرکز ہے، جہاں ریکارڈ 58 امیدوار میدان میں ہیں۔ بی جے پی نے دیپک ریڈی، کانگریس نے نوین یادو اور بی آر ایس نے مگنتی سنیتا کو امیدوار بنایا ہے۔ یہاں زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔






