سابق وزیر آنند سنگھ کا انتقال، 4 مرتبہ کانگریس سے رہے رکن پارلیمنٹ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 7, 2025358 Views


آنند سنگھ گونڈا پارلیمانی حلقہ سے 5ویں، 7ویں، 8ویں اور 9ویں لوک سبھا کے لیے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 2012 سے 2017 تک اکھلیش حکومت میں وہ وزیر زراعت کی ذمہ داری بھی ادا کر چکے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>سابق وزیر آنند سنگھ (فائل)</p></div><div class="paragraphs"><p>سابق وزیر آنند سنگھ (فائل)</p></div>

سابق وزیر آنند سنگھ (فائل)

user

مرکزی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کیرتی وردھن سنگھ کے والد اور سابق وزیر آنند سنگھ عرف انّو بھیا کا اتوار کی دیر رات اچانک طبیعت خراب ہونے کے بعد لکھنؤ میں انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 86 سال تھی۔ آنند سنگھ کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔

آنند سنگھ کی پیدائش 4 جنوری 1939 کو ہوئی تھی۔ گونڈا پارلیمانی حلقہ سے 5ویں، 7ویں، 8ویں اور 9ویں لوک سبھا کے لیے پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 2012 سے 2017 تک وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی قیادت والی اتر پردیش حکومت میں وہ وزیر زراعت بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد سے انہوں نے سیاست سے سبکدوشی اختیار کر لی تھی۔ ان کے صاحبزادے گونڈا سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کیرتی وردھن سنگھ حال میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہیں۔

آنند سنگھ کے قریبی کے بی سنگھ نے بتایا کہ راجہ آنند سنگھ ایک دو بار نہیں، چار بار رکن پارلیمنٹ رہے۔ پوروانچل کی سیاست میں اپنے سیاسی اثر و رسوخ کا لوہا منوانے والے منکاپور کے راجہ آنند سنگھ کو ’یوپی ٹائیگر‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ آنند سنگھ گونڈا لوک سبھا سے چار مرتبہ کانگریس کے ٹکٹ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔

آنند سنگھ کو 1991 میں برج بھوشن سرن سنگھ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پھر 1996 میں سماج وادی پارٹی سے انہوں نے انتخاب لڑا لیکن ان کی اہلیہ کیتکی دیوی سنگھ نے بی جے پی امیدوار کے طور پر انہیں ہرایا۔ اس کےک بعد انہوں نے پارلیمانی انتخاب سے دوری اختیار کرلی۔ سال 2012 میں انہوں نے سماج وادی پارٹی سے انتخاب لڑا اور گورا اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کی۔ انہیں اکھلیش یادو حکومت میں وزیر زراعت کی ذمہ داری ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...