سابق مرکزی وزیر شری پرکاش جیسوال کا انتقال، کانگریس قیادت نے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 29, 2025396 Views


نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور اتر پردیش کے کانپور سے رکنِ پارلیمان رہ چکے شری پرکاش جیسوال کا 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے اور جمعہ، 28 نومبر 2025 کو طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں کانپور کے کارڈیالوجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

شری پرکاش جیسوال ڈاکٹر منموہن سنگھ کی قیادت والی مرکزی حکومت میں کوئلہ اور داخلی امور کے وزیر رہ چکے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور قائدِ حزب اختلاف راہل گاندھی سمیت ملک کی کئی سرکردہ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...