زمین کا مشاہدہ کرنے والا سٹیلائٹ نسار کامیابی کے ساتھ مدار میں نصب

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 31, 2025360 Views


یہ سٹیلائٹ تمام موسمی حالات میں دن میں 24 گھنٹے تصاویر لے سکتا ہے۔ اس سے لینڈ سلائیڈنگ کا پتہ لگانے، موسمیاتی تبدیلیوں کی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں مدد ملے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ یو این آئی</p></div>

تصویر بشکریہ یو این آئی

user

ہندوستان-امریکہ خلائی سفارت کاری میں اہم سنگ میل کے تحت، ہندوستان کے جی ایس ایل وی-F16 راکٹ نے نسار سٹیلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا، جو کہ ناسا اور اسرو کے ذریعہ مشترکہ طور پر تیار کیا گیا پہلا زمینی مشاہداتی سیٹلائٹ ہے ۔جی ایس ایل وی-F16 راکٹ نے 2,392 کلوگرام وزنی نسار سٹیلائٹ کے ساتھ شام 5.40 بجے آندھرا پردیش کے راکٹ پورٹ کے دوسرے لانچ پیڈ سے اڑان بھری اور 19 منٹ کی پرواز کے بعد، راکٹ نے سٹیلائٹ کو خط استواء سے 98.405 ڈگری کے جھکاؤ کے ساتھ شمسی قطبی مدارمیں 743 کلومیٹر پر نصب کیا۔

سٹیلائٹ مدار میں پہنچنے کے بعد اسرو نے کہا کہ ” نسار سٹیلائٹ الگ ہو گیا۔ جی ایس ایل وی-F16 کے نسار مشن کامیابی سے مکمل ہوا۔” اسرو نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، “راکٹ سے سیٹلائٹ کے الگ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ ہر مرحلہ درستگی سے مکمل ہوا ہے۔ کرائیو اگنیشن اور کرائیو مرحلے میں کوئی خرابی نہیں دیکھی گئی۔” جی ایس ایل وی-F16 نے نثار کو اپنے مقررہ مدار میں نصب کردیا ہے۔”

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نثار سٹیلائٹ کی کامیاب لانچ پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے آفات کے درست نظم میں گیم چینجر قرار دیا۔ انہوں نے مشن میں شامل سائنسدانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نثار سے حاصل کردہ معلومات سے ‘وشوا بندھو’ کی حقیقی روح کے مطابق پوری عالمی برادری کو فائدہ پہنچے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، “دنیا کے پہلے ڈوئل بینڈ راڈار سٹیلائٹ نسار کو لے جانے والے جی ایس ایل وی F16 کی کامیاب لانچ… طوفان، سیلاب وغیرہ جیسی آفات کے درست نظم میں ایک گیم چینجرثابت ہونے والا ہے۔ اس کے علاوہ، کہرے، گھنے بادلوں، برف کی تہوں وغیرہ کو اسکین کرنے کی اس کی منفرد صلاحیت اسے جہازوں کے لیے ایک اہم آلہ بناتی ہے۔” ڈاکٹرجتیندر سنگھ کے مطابق، نسار سٹیلائٹ نہ صرف ہندوستان اور امریکہ کو خدمات فراہم کرے گا بلکہ دنیا بھر کے ممالک کو خاص طور پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ، زراعت اور ماحولیات کی نگرانی جیسے شعبوں میں اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔

ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جاری اس تاریخی مشن پر 1.5 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئی ہے اور یہ اب زمین پر قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی نگرانی کرنے کے طریقے میں انقلاب لانے کو تیار ہے۔ یہ سٹیلائٹ تمام موسمی حالات میں دن میں 24 گھنٹے تصاویر لے سکتا ہے۔ اس سے لینڈ سلائیڈنگ کا پتہ لگانے، موسمیاتی تبدیلیوں کی نگرانی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ میں مدد ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...