زمبابوے کے تیز گیند باز بلیسنگ مزربانی نے پی ایس ایل کی جگہ آئی پی ایل کو دی ترجیح، کے کے آر میں شامل

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 14, 2026359 Views


بلیسنگ مزربانی نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں زمبابوے کے لیے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بنے تھے۔ انہوں نے 6 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

<div class="paragraphs"><p>بلیسنگ مزربانی، تصویر بشکریہ @KKRiders</p></div><div class="paragraphs"><p>بلیسنگ مزربانی، تصویر بشکریہ @KKRiders</p></div>

i

user

کولکاتہ نائٹ رائڈرس (کے کے آر) نے بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمٰن کی جگہ زمبابوے کے تیز گیند باز بلیسنگ مزربانی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔ کے کے آر نے جمعہ (13 مارچ) کو مزربانی کو ٹیم میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ آئی پی ایل میں کھیلنے کی وجہ سے مزربانی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)  میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نہیں کھیل پائیں گے۔ ’ای ایس پی این کرک انفو‘ کے مطابق مزربانی نے اسلام آباد فرنچائزی کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل 2026 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی میں کے کے آر نے بنگلہ دیش کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مستیفض الرحمٰن کو 9.20 کروڑ روپے میں خریدا تھا، ان کا بیس پرائس 2 کروڑ روپے تھا۔ چنئی سپر کنگس اور دہلی کیپیٹلس کے درمیان سخت بولی کے بعد کے کے آر اس 30 سالہ گیند باز کو اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب رہا تھا۔ مستفیض کو ٹیم میں شامل کرنے کے بعد کے کے آر کے شریک مالک اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ 2016 سے 8 بار آئی پی ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ 3 بار کی چمپئن کے کے آر نے پہلی بار انہیں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا، لیکن بی سی سی آئی کی ہدایت پر ٹیم نے مستفیض الرحمٰن کو باہر کر دیا۔

مستفیض الرحمٰن کو باہر کرنے کے بعد بی سی سی آئی نے کولکاتہ فرانچائزی کو ان کے بدلے کسی کھلاڑی کو شامل کرنے کا اختیار دیا تھا اور اب ٹیم نے مزربانی کو لینے کا فیصلہ کیا۔ مزربانی اس سے قبل پی ایس ایل میں سلطان ملتان کو خطاب دلا چکے ہیں، انہیں 11 فروری کو پی ایس ایل کی نیلامی میں کسی نے نہیں خریدا تھا۔ لیکن بعد میں اسلام آباد فرنچائزی نے ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز شمار جوزف کی جگہ مزربانی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ حالانکہ کے کے آر کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد اب مزربانی نے آئی پی ایل میں ہی کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مزربانی نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 میں زمبابوے کے لیے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بنے تھے۔ انہوں نے 6 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 29 سالہ بلیسنگ مزربانی گزشتہ سال رائل چیلنجرس بنگلورو (آر سی بی) میں زخمی لنگی اینگیڈی کے متبادل کے طور پر شامل ہوئے تھے، لیکن انہیں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...