رکن پارلیمنٹ پپو یادو کا الزام

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 14, 2026358 Views


جیل سے رہائی کے بعد پپو یادو نے میڈیا سے بات کی اورانہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں قتل کرنے کی سازش رچی گئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو کل یعنی 13 فروری کو جیل سے باہر آئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ انتظامیہ نے ایسا کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پر کوئی الزام نہیں لگائیں گے۔ تاہم، انہوں نے یہ کہا کہ حکومت میں چند لوگ ایسے تھے جو  اس میں مصروف تھے۔

این ای ای ٹی کی طالب علم کی موت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ این ای ای ٹی کی طالب علم کی لڑائی کو رکنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے جیل سے باہر آنے کے بعدکہا کہ ’’ پارٹی رہنماؤں اور ساتھیوں کا تہہ دل سے مقروض ہوں جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا، اگر میں آج جیت گیا تو یہ انصاف کی جیت ہے۔ میں سچ کو جھوٹ سے الگ کرنے پر عدالت کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا، میڈیا نے اس میں اہم کردار ادا کیا، اور میں نے ان کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کی جس میں مجھے مارنے کی کوشش کی گئی۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کی کال ڈیٹیلز  نکلواوئنگاجنہوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی، اس دن بھی سینئر ایس پی نے مجھے دو بار بے عزت کیا، پوری سازش پپو یادو کی آواز کو بند کرنے کی تھی۔

اپنی پچھلی پوسٹ میں، انہوں نے کہا، “عدالت نے سچ کو جھوٹ سے الگ کر دیا! انصاف کی لڑائی جاری رہے گی۔ میں بیور جیل سےپھلواری جا رہا ہوں، جہاں ایک طالبہ کو کوچنگ سینٹر کی چھت سے پھینک کر قتل کر دیا گیا تھا! ہم اس کے انصاف کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔”

جمعرات یعنی12 فروری کو پھلواری کے ایک کوچنگ سینٹر میں ایک طالب علم کی موت ہو گئی۔ پپو یادو نے طالبہ کو انصاف دلانے کے لیے اس کے گھر کا دورہ کیا۔ انہوں نے طالب علم کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ متوفی طالب علم کے والد نے رکن اسمبلی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔واضح رہے کہ پپو یادیو کو 1995 میں ایک فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اگرچہ انہیں منگل یعنی10 فروری کو ضمانت مل گئی تھی، لیکن عدالت نے دو دیگر مقدمات کی وجہ سے ان کی رہائی کو روک دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...