
نئی دہلی: رچناتمک کانگریس نے تنظیمی سطح پر ایک اہم تقرری کرتے ہوئے ایڈووکیٹ امریش رنجن پانڈے کو پارٹی کے شعبہ مواصلات کا انچارج مقرر کیا ہے۔ پارٹی کے چیئرمین سندیپ دکشت کی جانب سے تقرری نامہ جاری کیا گیا، جس میں امریش رنجن پانڈے کو قومی اکائی کے شعبہ مواصلات کی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کیا گیا۔
جاری تقرری نامے میں کہا گیا کہ امریش رنجن پانڈے کو سماجی و سیاسی معاملات کی سمجھ، ابلاغی صلاحیت، عوامی رابطے اور جمہوری اقدار کے تئیں وابستگی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ذمہ داری دی گئی ہے۔ پارٹی قیادت نے امید ظاہر کی کہ ان کا تجربہ تنظیم کے نظریات، پیغام رسانی اور عوامی رسائی کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔






