روس گئے ہندوستان کے 14 افراد لاپتہ، کانگریس نے حکومت ہند کے سامنے بیان کیا متاثرہ کنبوں کا درد

AhmadJunaidJ&K News urduJune 27, 2025360 Views


جگدیپ اور خوشبو یادو کے بارے میں امرندر سنگھ راجہ نے بتایا کہ دونوں ہی نے اپنے بھائی کو واپس لانے کے لیے ہر وزارت سے رابطہ کیا، لیکن ان کی بات کسی نے نہیں سنی۔ کانگریس لیڈر نے یہ بھی بتایا کہ لاپتہ 14 افراد میں اتر پردیش کے 9، پنجاب کے 3 اور مہاراشٹر و کشمیر کے 1-1 شخص ہیں۔ ان لوگوں کا پتہ لگانے کی کوشش میں گھر والے لگے ہوئے ہیں، لیکن حکومت میں ان کی کوئی سماعت نہیں ہو رہی ہے۔

امرندر سنگھ راجہ نے متاثرہ کنبہ کا درد بیان کرنے کے بعد مودی حکومت کے سامنے 4 تلخ سوالات رکھ دیے۔ انھوں نے پوچھا کہ:

  1. کیا ہندوستانی حکومت روس سے پوچھے گی کہ بغیر اجازت کے ہمارے لوگوں کو وہاں کی فوج میں بھرتی کیوں کیا گیا؟

  2. کیا ہندوستانی حکومت نے ہمارے لوگوں کو واپس لانے کی کوئی کوشش کی ہے؟

  3. ہمارے جو لوگ آج بھی لاپتہ ہیں، کیا حکومت نے ان کی کوئی مدد کی ہے؟

  4. کیا حکومت نے ان ایجنٹوں کے اوپر کوئی کارروائی کی ہے، جو روس کی حکومت سے ملے ہوئے ہیں اور یہاں سے نوجوانوں کو لے کر وہاں جا رہے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...