روس کے ساتھ 5083 کروڑ روپے کا دفاعی معاہدہ کرے گا ’ایچ اے ایل‘، ہندوستانی سمندری سیکورٹی کو ملے گی نئی طاقت

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 3, 2026361 Views


دفاعی معاہدے بنیادی طور پر 6 جدید ہلکے ہیلی کاپٹر اور سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کی خریداری سے متعلق ہے۔ سمندری سیکورٹی اور فوجی جدید کاری کے لحاظ سے یہ قدم انتہائی اہم مانا جا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @SpokespersonMoD</p></div><div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا، بشکریہ @SpokespersonMoD</p></div>

i

user

ہندوستانی دفاعی شعبے اور ’سودیشی مینوفیکچرنگ‘ کو فروغ دینے کی سمت میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے، وزارت دفاع نے منگل کو 5,083 کروڑ روپے کے اہم معاہدوں پر مہر لگا دی ہے۔ یہ معاہدے بنیادی طور پر 6 جدید ہلکے ہیلی کاپٹر اور سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائلوں کی خریداری سے متعلق ہے۔ سمندری سیکورٹی اور فوجی جدید کاری کے لحاظ سے یہ قدم انتہائی اہم مانا جا رہا ہے۔

ہندوستانی ایروسپیس کے شعبے کی معروف سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) کے لیے یہ معاہدہ ایک بڑا ’بزنس بوسٹ‘ (کاروباری فروغ) ہے۔ وزارت دفاع نے ایچ اے ایل کے ساتھ 2901 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس بجٹ کے تحت کوسٹ گارڈ کے لیے سمندی مشنوں میں استعمال ہونے والے ’اے ایل ایچ ایم کے-3‘ ہیلی کاپٹر خریدے جا رہے ہیں۔ اس معاہدے میں ہیلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ آپریشنل آلات، ایک انجنیئرنگ سپورٹ پیکج اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ بھی شامل کیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ کے لیے خریدے جا رہے یہ ’اے ایل ایچ ایم کے-2‘ اور ’ایم کے-3‘ ٹوئن انجن ہیلی کاپٹر جدید ترین سہولیات سے لیس ہیں۔ یہ موجودہ وقت میں زیر استعمال ہوائی پلیٹ فارمز کے مقابلے میں کافی بہتر ہیں اور سمندر کے ساتھ ساتھ ساحلی ہوائی پٹیوں سے بھی اڑان بھرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق ان ہیلی کاپٹروں کے بیڑے میں شامل ہونے سے مصنوعی جزیروں اور ساحل سے دور تنصیبات کی حفاظتی صلاحیت میں زبردست اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ یہ سمندری ماحول کے تحفظ اور ماہی گیروں کی حفاظت کو یقینی کے لیے اہم سمندری مشنوں کو مکمل کرنے میں بھی کارگر ثابت ہوں گے۔

اس دفاعی پیکیج کا دوسرا بڑا حصہ ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں کی حفاظت سے متعلق ہے۔ وزارت دفاع نے سطح سے ہوا میں مار کرنے والے ’شتیل‘ میزائلوں اور ان سے متعلقہ میزائل ہولڈنگ فریم کی خریداری کے لیے روسی کمپنی ’جے ایس سی روسوبورون ایکسپورٹ‘ کے ساتھ 2182 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا ہے۔ یہ ’ورٹیکل لانچ‘ میزائلیں ہندوستانی بحریہ کے جنگی جہازوں پر تعینات کیے جائیں گے۔ وزارت کے بیان کے مطابق اس خریداری کا بنیادی مقصد فضائی خطرات کی ایک وسیع رینج کے خلاف جنگی جہازوں کی فضائی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔ یہ نظام تیزی سے جوابی کارروائی کرنے اور ہر موسم میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے کشیدہ سمندری ماحول میں جنگی جہازوں کی حفاظت اور بقا مزید مضبوط ہوگی۔

واضح رہے کہ 5083 کروڑ روپے کی یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری جہاں ایک طرف ایچ اے ایل جیسی مقامی کمپنیوں کو مالی استحکام فراہم کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف یہ بین الاقوامی دفاعی سفارت کاری کا بھی ایک اہم حصہ ہے۔ وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ ’شتیل‘ میزائلوں کا یہ معاہدہ ہندوستان اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تیاریوں پر مبنی طویل مدتی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...