روس نے یوکرین میں ’ٹارگیٹ کلنگ‘ شروع کر دی! سیکورٹی سروس ’ایس بی یو‘ کے کرنل کا گولی مار کر قتل

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 10, 2025357 Views


یوکرین میں پہلے بھی روس کئی یوکرینی خفیہ افسران کا قتل کرا چکا ہے۔ کئی مواقع پر یوکرین کے فوجی اور خفیہ افسران کو ڈرون یا کار بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی فائل تصویر، یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی فائل تصویر، یو این آئی</p></div>

علامتی فائل تصویر، یو این آئی

user

یوکرین کی سیکورٹی سروس ’ایس بی یو‘ کے ایک کرنل کا کیف میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ اس قتل کو ٹھیک اسی طرح انجام دیا گیا ہے، جیسا حال ہی میں اسرائیل نے ایران میں کیا تھا۔ یوکرین کے آر بی سی نے بتایا کہ شہر کے ہولوسیوسکی ضلع میں ہوئی گولی باری میں ایک ایس بی یو کرنل کی موت ہو گئی ہے۔

ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل نے ایک ایک کر اپنے دشمنوں کو مارا تھا۔ اب اسی انداز میں روس نے بھی یوکرین کے سینئر افسران کی ٹارگیٹ کلنگ شروع کر دی ہے۔ حالانکہ ابھی تک اس حادثہ پر روس کی طرف سے کوئی ذمہ داری نہیں لی گئی ہے، لیکن تصور کیا جا رہا ہے کہ کہیں نہ کہیں روس کا ہی اس قتل میں ہاتھ ہے۔

ایس بی یو کے کرنل کو گولی مارے جانے کی تصدیق ایس بی وی کی طرف سے بھی کر دی گئی ہے۔ یوکرین کی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جانچ میں تعاون کر رہی ایس بی یو نے یوکرین کی عوامی نشریات سسپلائن کو بتایا کہ سبھی حالات کو واضح کرنے کے لیے جانچ کی جا رہی ہے۔ جرائم پیشوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے وسیع ترکیب کی جا رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ یوکرین میں پہلے بھی روس کئی یوکرینی خفیہ افسران کا قتل کرا چکا ہے۔ کئی مواقع پر یوکرین کے فوجی اور خفیہ افسران کو ڈرون یا کار بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے قبل 2023 میں یوکرینی خفیہ چیف کیاریلو بڈانوف کو بھی میزائل حملہ میں مارنے کی کوشش کی گئی تھی، حالانکہ وہ بچ گئے تھے۔ اسی طرح یوکرینی سائیکولوجسٹ اور فوجی مشیر یوری دوگن کی بیٹی کا قتل کیا گیا تھا، جسے ٹارگیٹ کلنگ تصور کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...