ماسکو: روس نے ایک تاریخی فیصلہ لیتے ہوئے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی سیاست میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ اب تک دنیا کے کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا تھا۔
روسی حکومت نے جمعرات کے روز طالبان کی جانب سے مقرر کیے گئے نئے افغان سفیر مولوی گل حسن کو قبول کر لیا، جس کے ساتھ ہی روس طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔