دوسرے دن یعنی 18 اگست کو صبح 8 بجے یاترا دیو روڈ، امبا، کٹومبا سے دوبارہ شروع ہوگی۔ شام 7:30 بجے گیا کے قریب خلیص پارک میں جلسہ عام منعقد ہوگا جبکہ رات کا قیام رسل پور کرکٹ میدان میں کیا جائے گا۔
یہ یاترا مجموعی طور پر 16 دن تک جاری رہے گی، جس میں راہل گاندھی بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور متعدد مقامات پر ریلیوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ یاترا کے 14ویں دن یعنی 30 اگست کو وہ چھپرہ پہنچیں گے اور شام کو آرا کے ویر کنور سنگھ پارک میں عوام سے خطاب کریں گے۔ 15ویں دن، 31 اگست کو یاترا کو وقفہ دیا جائے گا تاکہ اختتامی تیاری مکمل ہو سکے۔