کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا آج تیسرے دن نوادہ ضلع سے آگے بڑھی۔ صبح 8 بجے نوادہ میں ہنومان مندر سے یاترا کا آغاز ہوا، جہاں بڑی تعداد میں مقامی عوام نے ان کا خیر مقدم کیا۔ یاترا میں کانگریس کے ساتھ آر جے ڈی اور وی آئی پی کے کارکن بھی شامل رہے اور نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھے۔
پارٹی کے مطابق یاترا ہنومان مندر سے پوناما، وزیر گنج، جموآوا اور ہسوا ہوتے ہوئے پرجا تنتر چوک پہنچی۔ راہل گاندھی دوپہر 11 بجے نوادہ کے بھگت سنگھ چوک پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ ایک بار پھر آئین کی کاپی لہرا کر بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ووٹ چوری کے الزامات دہراتے ہوئے عوام کو متحد ہونے کی اپیل کریں گے۔