کچھ متاثرین نے بتایا کہ انہیں فلیٹس تو ملے، لیکن وہاں نہ صاف پانی کی سہولت ہے، نہ صفائی، اور نہ ہی بنیادی ڈھانچہ۔ اس وجہ سے وہ نئے فلیٹس میں رہنے کو تیار نہیں اور مایوسی کا شکار ہیں۔
وہیں وزیرپور میں بھی ریلوے لائن کے کنارے واقع جھگیوں کو ہٹاتے وقت زبردست ہنگامہ ہوا۔ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ حکام نے چھ فٹ کی حد بتا کر پندرہ فٹ تک جھگیاں مسمار کر دیں۔ مرد و خواتین کی بڑی تعداد احتجاج کے طور پر ریلوے پٹری پر بیٹھ گئی، اور کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی، جس کے بعد اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔