راہل گاندھی کا اشوک وہار کی اجڑی بستیوں کا دورہ، پُرنم آنکھوں سے دہائی دیتے متاثرین… دیکھیں ویڈیو

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 27, 2025361 Views


نئی دہلی: دہلی کے اشوک وہار میں بلڈوزر کارروائی کے بعد حال ہی میں کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے جیل والا باغ اور وزیر پور کی اجڑی بستیوں کا دورہ کیا تھا۔ راہل گاندھی نے آج سوشل میڈیا پر اس دورے کی ویڈیو جاری کی، جس میں متعدد متاثرین اپنے آنسوؤں کے ساتھ اپنی فریاد راہل گاندھی تک پہنچاتے نظر آتے ہیں۔

اس ویڈیو کا عنوان ’غریبوں پر چلا بلڈوزر! یہ کیسا وکاس؟‘ ہے، جبکہ ویڈیو کے کیپشن میں راہل گاندھی لکھتے ہیں، ’’سوچیے، اگر آپ کے اپنے ماں باپ، بچے یا بھائی بہن کے سر سے اچانک چھت چھین لی جائے، تو آپ کو کیسا لگے گا؟ دہلی کی جھگیوں میں رہنے والے سیکڑوں غریب خاندان آج اسی درد سے گزر رہے ہیں۔‘‘

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...