راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی نے مہاراشٹر، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں انتخابات چرانے کی کوشش کی۔ مہاراشٹر میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے درمیان الیکشن کمیشن نے ایک کروڑ نئے ووٹرز بنا دیے لیکن جب کانگریس نے پوچھا کہ یہ ووٹر کون ہیں تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قانون میں تبدیلی کر کے ویڈیوگرافی کی سہولت بھی محدود کر دی گئی۔
راہل گاندھی نے بتایا کہ اب بہار میں ایس آئی آر کے نام پر ووٹ چوری کی کوشش کی جا رہی ہے اور کانگریس انہیں اس اقدام میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پہلے ووٹر کارڈ، پھر راشن کارڈ اور آخرکار زمینیں بڑی کمپنیوں کو دی جائیں گی۔