راہل گاندھی نے آنجہانی رامچیت موچی کے بیٹے سے ملاقات کر ہمدردی کا کیا اظہار، بیمار بیٹی کا کرائیں گے علاج

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 20, 2026358 Views


رامچیت موچی کا 11 نومبر 2025 کو کینسر اور ٹی بی کی بیماری کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔ راہل گاندھی نے رامچیت کا علاج کرایا تھا، لیکن وہ ٹھیک نہ ہو سکے۔ اب رامچیت کا بیٹا دکان چلا رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رامچیت موچی کے ساتھ راہل گاندھی کی فائل تصویر</p></div><div class="paragraphs"><p>رامچیت موچی کے ساتھ راہل گاندھی کی فائل تصویر</p></div>

i

user

کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج اتر پردیش کے ایودھیا-پریاگ راج شاہراہ واقع گپتار گنج میں موجود رامچیت موچی کی دکان کا دورہ کیا۔ انھوں نے رامچیت کی فیملی سے بات چیت کی اور ان کے بیٹے کا حال دریافت کیا۔ کچھ دیر دکان پر گزارنے کے بعد راہل گاندھی لکھنؤ کے لیے روانہ ہو گئے۔ اس دوران وہاں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھنے کو ملی۔ بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس و انتظامیہ کے اہلکار بھی دیکھنے کو ملے۔

دراصل رامچیت موچی کا گزشتہ سال انتقال ہو گیا۔ راہل گاندھی نے آج جب اتر پردیش کے سلطان پور کی ایک عدالت میں کسی معاملہ پر اپنا بیان درج کرانے پہنچے، تو واپسی میں رامچیت موچی کے بیٹے راگھو سے ملاقات کرنے دکان پر پہنچ گئے۔ وہ تقریباً 7 منٹ دکان پر رکے اور رامچیت کی موت پر اپنی ہمدردی ظاہر کی۔ بیٹے راگھو سے راہل گاندھی نے رامچیت موچی کی موت پر نہیں آ پانے کے لیے افسوس بھی ظاہر کیا۔

اس ملاقات کے دوران راگھو کی بیٹی شردھا وہیں موجود تھی، جسے راہل گاندھی نے اپنی گود میں اٹھایا اور چاکلیٹ دے کر اپنائیت کے ساتھ کچھ باتیں کیں۔ راہل گاندھی نے دیکھا کہ شردھا کے پیر میں کچھ تکلیف ہے۔ پوچھنے پر انھیں بتایا گیا کہ شردھا کے پیر میں چوٹ لگی تھی، جس کا بہت علاج کرایا جا رہا ہے لیکن چوٹ ٹھیک نہیں ہو پا رہی۔ یہ سن کر راہل گاندھی نے کانگریس ریاستی صدر کو ہدایت دی کہ بچی کی چوٹ کا بہتر سے بہتر علاج کرایا جائے۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے راگھو کو بھی یہ یقین دلایا کہ جب بھی ضرورت پڑے گی، وہ ان کی مدد کے لیے کھڑے ہیں۔

راہل گاندھی اور رامچیت موچی کے بیٹے کی اس ملاقات کو کئی لوگ تعریف کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ کانگریس سیاسی و سماجی لیڈران نے اس بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مثبت تاثرات کا اظہار بھی کیا ہے۔ کانگریس ترجمان سپریا شرینیت نے بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’انسان کی اصل پہچان اس کی باتوں سے نہیں، بلکہ اس عمل سے ہوتی ہے۔ آج سلطان پور کورٹ سے لوٹتے وقت راہل گاندھی جی رامچیت موچی کے اہل خانہ سے ملنے گئے۔‘‘ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’رامچیت جی کی کچھ دنوں قبل موت ہو گئی تھی۔ ان کے کام اور علاج دونوں میں راہل گاندھی جی نے مدد کی تھی۔ یہ ہیں راہل گاندھی ہونے کے معنی۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ رامچیت موچی کا 11 نومبر 2025 کو کینسر اور ٹی بی کی بیماری کے سبب انتقال ہو گیا تھا۔ راہل گاندھی نے رامچیت کا علاج کرایا تھا، لیکن وہ ٹھیک نہ ہو سکے۔ اب رامچیت کا بیٹا دکان چلا رہا ہے۔ رامچیت موچی سے راہل گاندھی قبل میں ملاقات کر چکے تھے اور ان کی ملاقات سرخیوں میں بھی رہی تھی۔ راہل گاندھی 26 جولائی 2024 میں جب سلطان پور آئے تھے، اسی دوران وہ لوٹتے وقت پہلی بار رامچیت کی دکان پر پہنچے تھے۔ 5 منٹ کی اس ملاقات کے دوران انھوں نے نہ صرف رامچیت سے موچی کی کاریگری کی باریکیاں جانیں، بلکہ خود جوتا بھی بنایا تھا۔ اس دوران رامچیت نے اپنی غربت کی جانکاری راہل گاندھی کو دی تھی اور معاشی مدد کی گزارش کی تھی۔ راہل گاندھی نے اگست 2025 میں رامچیت موچی کو ایک سلائی مشین بطور تحفہ پیش کی تھی، جو جاپان میں تیار کی گئی تھی۔ اس کی قیمت تقریباً ایک لاکھ روپے تھی۔ اس کے بعد راہل گاندھی نے 4 کارٹن سامان بھی بھیجا تھا، جس کی قیمت 50 ہزار روپے تھی۔ راہل گاندھی نے اس دوران فون پر رامچیت موچی سے بات بھی کی تھی اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...