
انہوں نے ممتا بنرجی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں ہارنے والی ہیں۔ اس لیے وہ فرقہ وارانہ سیاست کا سہارا لے کر الیکشن کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول ایم ایل اے مدن مترا کے ہندو مخالف بیان سے ہندو جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مترا نے کہا کہ بھگوان شری رام ہندو نہیں، بلکہ مسلمان ہیں۔ اس کے باوجود محترمہ بنرجی نے نہ تو اس کی مذمت کی اور نہ ہی انہیں پارٹی سے نکالا۔






