
ایوان میں خطاب کرتے ہوئے راگھو چڈھا نے الزام لگایا کہ کئی کمپنیاں صحت مند اور توانائی بخش ہونے کے دعووں کے ساتھ نقصان دہ مصنوعات فروخت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیا میں خطرناک مادے ملائے جا رہے ہیں، جس سے عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ دودھ میں یوریا ملایا جاتا ہے، سبزیوں کو تازہ دکھانے کے لیے آکسیٹوسن کے انجکشن لگائے جاتے ہیں، پنیر میں اسٹارچ اور کاسٹک سوڈا شامل کیا جاتا ہے، آئس کریم میں ڈٹرجنٹ پاؤڈر، پھلوں کے جوس میں مصنوعی فلیور اور رنگ، کھانے کے تیل میں مشین کا تیل، مسالوں میں اینٹ کا پاؤڈر اور لکڑی کا برادہ اور چائے میں مصنوعی رنگ ملائے جاتے ہیں۔






