یاد رہے کہ ’آپریشن سندور‘ 7 مئی کو شروع کیا گیا تھا، جو 22 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا جواب تھا۔ اس حملے میں 26 قیمتی جانیں ضائع ہو گئی تھیں۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج، فضائیہ اور خفیہ ایجنسیوں کے باہمی تعاون سے ایک مشترکہ کارروائی کا آغاز کیا گیا، جس کا مقصد سرحد پار دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنا تھا۔
لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے بتایا کہ اس کارروائی میں 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں 9 دہشت گرد اڈوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن سے ہندوستان کی دفاعی صلاحیت اور عزم کا اظہار ہوتا ہے۔