راجہ کے بڑے بھائی سچن رگھوونشی نے کہا، ’’اگر ہم اپنے بھائی کی کہانی کو بڑے پردے پر نہیں لائیں گے تو عوام سچ سے لاعلم رہ جائے گی۔‘‘ ان کے دوسرے بھائی وپن نے کہا کہ اس فلم کا ایک مقصد میگھالیہ کی صحیح تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنا بھی ہے۔
اس فلم کے ہدایتکار ایس پی نمباوت نے بتایا کہ کہانی کی اسکرپٹ تیار ہو چکی ہے۔ فلم میں راجہ رگھوونشی کی شادی کے بعد ان پر ہوئے سنگین دھوکے اور قتل کی منصوبہ بندی کو دکھایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی سازشوں پر روک لگانے کے لیے یہ فلم ایک پیغام ہوگی۔