
ذرائع کے مطابق لوکو پائلٹ نے ہاتھیوں کے جھنڈ کو دیکھتے ہی ایمرجنسی بریک لگانے کی کوشش کی، تاہم ٹرین کی رفتار اور فاصلہ کم ہونے کے باعث تصادم کو ٹالا نہ جا سکا۔ حادثہ شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے لُمڈنگ ڈویژن میں پیش آیا، جو گوہاٹی سے تقریباً 126 کلومیٹر دور واقع ہے۔
حادثے کے بعد ریلوے کی ریسکیو ٹیمیں اور اعلیٰ حکام فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ ہو گئے۔ پٹری سے ڈبوں کے اترنے اور ہاتھیوں کی لاشیں پٹری پر پڑی ہونے کے باعث بالائی آسام اور شمال مشرق کے دیگر علاقوں کے لیے ریل خدمات عارضی طور پر متاثر ہوئیں۔ کئی ٹرینوں کو متبادل یوپی لائن کے ذریعے ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔






