ذات پر مبنی مردم شماری ہی وہ اوزار ہے جو سماج کی حقیقی حالت کو سامنے لائے گا: راہل گاندھی

AhmadJunaidJ&K News urduJune 26, 2025360 Views

وشوکرما سماج کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری سے زمینی حقیقت ظاہر ہوگی اور اسی کی بنیاد پر پالیسیاں بنیں گی، جو نمائندگی اور حصہ داری کو یقینی بنائیں گی۔

وشوکرما سماج کے نمائندوں کے ساتھ راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘/@INCIndia

وشوکرما سماج کے نمائندوں کے ساتھ راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘/@INCIndia

وشوکرما سماج کے نمائندوں کے ساتھ راہل گاندھی، تصویر ’ایکس‘/@INCIndia

user

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی ذات پر مبنی مردم شماری کی اہمیت و افادیت بار بار عوام کے ساتھ ساتھ حکومت کے بھی سامنے رکھ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں راہل گاندھی نے وشوکرما سماج کے کچھ نمائندوں سے ملاقات کر ان کے مسائل کو جاننے کی کوشش کی۔ اس ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں راہل گاندھی وشوکرما سماج کے لوگوں سے سنجیدہ گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’وشوکرما سماج کے نمائندوں کی اہم شکایتوں میں نمائندگی کی کمی، روایتی روزگار کا ختم ہونا شامل تھا۔ راہل گاندھی اور کانگریس پارٹی نے ملک میں ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ اٹھایا ہے، تاکہ سماج کے ہر طبقہ کو نمائندگی، شراکت داری اور حصہ داری یقینی ہو سکے۔ ہم ملک کے ہنرمند لوگوں کے احترام، مساوات کی لڑائی میں ساتھ ہیں اور انھیں انصاف دلا کر رہیں گے۔‘‘

اس ملاقات سے متعلق راہل گاندھی نے کہا کہ ’’گزشتہ دنوں دہلی میں ہندوستان کے گوشے گوشے سے آئے وشوکرما سماج کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی، جہاں انھوں نے اپنے مسائل کھل کر سامنے رکھے۔ نمائندگی کی کمی، روایتی روزگار کا چھِن جانا، بے عزتی و تذلیل اور ملک کی ایک بہت بڑی آبادی کا مین اسٹریم سے دور ہونا ان کی اہم شکایتیں تھیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’مکمل سوراج کے لیے کانگریس کی تحریک آزادی کی مثال پیش کر کے انھیں سمجھایا کہ صرف نمائندگی کافی نہیں ہے، اقتدار کے اندر ان کی طاقت اور متحد و مضبوط آواز کا ہونا بھی ضروری ہے۔ اس سمت میں پہلا اور سب سے ضروری قدم ہے ’ذات پر مبنی مردم شماری‘، وہ اوزار جو سماج کی اصل حقیقت کو سامنے لائے گا۔ اس سے زمینی حقیقت ظاہر ہوگی اور اسی کی بنیاد پر پالیسیاں بنائی جائیں گی، جو نمائندگی، شراکت داری اور حصہ داری کو یقینی کریں گی۔‘‘

اس ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے وشوکرما سماج کے لوگوں کو یقین دلایا کہ اس جنگ میں کانگریس پارٹی ان کا وصیلہ ہے۔ نمائندگی کی شروعات پارٹی کے اندر سے ہوگی۔ ہم نے یہ گجرات میں ضلع سطح پر کر کے دکھایا ہے اور آگے بھی ریاست در ریاست کرتے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ جب ان کے سماج سے قیادت کرنے والے ایسے لیڈران ابھر کر آئیں گے، جنھیں ان کا تعاون اور حمایت حاصل ہوگا، تبھی تبدیلی کا یہ سلسلہ شروع ہوگا۔ راہل گاندھی نے پسماندہ سماج اور ان کے ہنرمند لوگوں کی لڑائی میں ہمیشہ ساتھ دینے کے اپنے عزائم کو دہراتے ہوئے انھیں احترام اور برابری کے اس سفر میں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...