’دی ایچ فائلز‘ کے ذریعہ ووٹ چوری سے متعلق انکشافات کے بعد این ایس یو آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف مظاہرہ

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 10, 2025365 Views


نئی دہلی: این ایس یو آئی ہیڈکوارٹر سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے دفتر تک آج سینکڑوں طلبا این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری کی قیادت میں مارچ کرتے ہوئے پہنچے۔ یہ احتجاجی مظاہرہ راہل گاندھی کے ذریعہ ایک پریس کانفرنس میں ’دی ایچ فائلز‘ نام سے کیے گئے حیرت انگیز انکشافات کے بعد منعقد ہوا ہے۔ ’دی ایچ فائلز‘ کے ذریعہ راہل گاندھی نے ہریانہ میں بڑے پیمانہ پر انتخابی دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور اس کے لیے بی جے پی و الیکشن کمیشن کے درمیان ملی بھگت کا دعویٰ کیا تھا۔

راہل گاندھی نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے افسران نے مل کر ہریانہ میں ووٹر لسٹ میں بڑی گربڑی کی، جس میں 25 لاکھ سے زیادہ فرضی اور دہرائے گئے ووٹرس کے نام شامل کیے گئے۔ اس ہیرا پھیری کا براہ راست اثر ہریانہ اسمبلی انتخاب پر پڑا، جہاں کانگریس محض 22 ہزار ووٹوں سے ہار گئی۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ یہ معاملہ ظاہر کرتا ہے کس طرح سرکاری نظام اور آئینی اداروں کا غلط استعمال کر کے عوام کی خواہش اور جمہوری حقوق کو کمزور کیا گیا۔ یہ ہندوستان کی جمہوریت پر بے حد سنگین حملہ ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...