
کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی جیت عوام کے ووٹ سے نہیں، بلکہ ’ووٹ چوری‘ سے ہوئی تھی۔ انھوں نے کچھ اہم ثبوت میڈیا کے سامنے رکھے، جس نے الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔ کانگریس نے راہل گاندھی کی پریس کانفرنس میں کیے گئے دعووں اور ثبوتوں پر مشتمل ایک پریزنٹیشن بھی میڈیا کو جاری کیا جس میں ووٹ چوری کی طرف واضح نشاندہی کی گئی ہے۔ یہاں پیش ہیں اس پریزنٹیشن میں موجود 21 تصویریں، جو ہریانہ میں ہوئی مبینہ ’ووٹ چوری‘ کی ایک واضح تصویر پیش کر رہی ہیں۔






