
سابق وزیر اعلیٰ نے اپنے خط میں لکھا کہ ’’اپوزیشن لیڈر کے طور پر میری آئینی ذمہ داری ہے کہ میں دہلی کے شہریوں کے خدشات اور توقعات کو آپ کے علم میں لاؤں۔ اسی سلسلے میں میں آپ سے گزارش کرتی ہوں کہ دہلی کے لا اینڈ آرڈر کی بگڑتی ہوئی صورتحال، پولیس انتظامیہ کی جوابدہی اور شہریوں کے تحفظ سے جڑے سنگین مسائل پر آپ سے ذاتی طور پر ملاقات کے لیے وقت دیں، تاکہ ان معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جا سکے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’مجھے یقین ہے کہ آپ اس سنگین معاملہ پر حساسیت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے اور دہلی والوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ٹھوس قدم اٹھائیں گے اور ہمیں ملاقات کے لیے ضرور وقت دیں گے۔‘‘




