
قومی راجدھانی میں فضائی آلودگی اس وقت خطرناک سطح پر ہے۔ اس سے بچے، بوڑھے اور اسکول، کالج جانے والے طلباء سبھی لوگ پریشان ہیں۔ ایسی صورت حال میں امید ہوتی ہے کہ بڑے اور مہنگے اسکول کم از کم کلاس روم کے اندر صاف ہوا کو یقینی بنائیں گے۔ مگر ایک خاتون ٹیچر نے بتایا کہ دہلی کا ایک اسکول ہر طالب علم سے تقریباً 60,000 روپے ماہانہ فیس لیتا ہے، اس کے باوجود وہاں لگےایئر پیوریفائر ٹھیک سے کام نہیں کر رہے ہیں اور بچے آلودہ ہوا میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔






