
محکمہ موسمیات نے اتوار کی صبح دھند پڑنے کی پیش گوئی کی ہے جس میں درجہ حرارت کم سے کم 11 اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ وہیں ہوائیں 5 سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جس کی وجہ سے فی الحال فضائی آلودگی میں کمی ہونے والی نہیں ہے۔ یہ صورتحال آئندہ تین سے چار روز تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا مغربی خلل کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں دھند اور کہرے میں اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ دہلی میں سورج کی روشنی کم رہے گی۔





