دہلی کی آلودگی پر پی ایم مودی کی ’خاموشی‘ ناقابلِ قبول، پارلیمنٹ میں فوری بحث کرائی جائے، راہل گاندھی

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 28, 2025362 Views


راہل گاندھی نے کہا کہ دہلی کے لاکھوں خاندان تھکے، خوفزدہ اور غصے میں ہیں کیونکہ ان کے بچے مسلسل زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم سے براہِ راست سوال کیا کہ ’’مودی جی، ہندوستان کے بچے آپ کے سامنے گھٹ رہے ہیں۔ آپ خاموش کیسے رہ سکتے ہیں؟ آپ کی حکومت میں نہ ہنگامی اقدامات دکھائی دیتے ہیں، نہ کوئی واضح منصوبہ، نہ ہی جوابدہی۔‘‘

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکز ایک سخت، قابلِ نفاذ اور ملک گیر سطح پر مؤثر نیشنل ایکشن پلان تیار کرے، جس میں صنعتی آلودگی پر قابو، گاڑیوں کے اخراج کے سخت پیمانے، فصلوں کی باقیات جلانے کے مستقل حل، اور شہروں میں سبزہ کاری کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...