نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے راجدھانی دہلی میں مانسون کی پہلی بارش کے بعد مختلف علاقوں میں پانی بھرنے اور افرا تفری پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سیلاب پر وضاحت چاہیے، دکھاوا نہیں۔
دیویندر یادو نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے وزیر پرویش ورما نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی میں اب کی بار پانی نہیں بھرے گا لیکن پہلی ہی بارش میں دہلی کے علاقے ڈوب گئے اور وزیر وضاحتیں پیش کرنے لگے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، ’’جب تک دہلی میں لوٹ پر مبنی کیجریوال ماڈل جاری رہے گا، تب تک پانی بھرنے اور بدانتظامی سے نجات ممکن نہیں۔‘‘