دہلی پردیش مہیلا کانگریس نے ’پریہ درشنی اڑان یوجنا‘ اور ’پریہ درشنی سلائی یوجنا‘ کا کیا آغاز

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 24, 2025360 Views


آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے بتایا کہ آج 2 منصوبوں کی شروعات کی، جس میں ’پریہ درشنی اڑان یوجنا‘ کے تحت خواتین کو سینیٹری پیڈ بنانے کا کام دیا جائے گا، جس سے کہ وہ خود کفیل بن سکیں۔

<div class="paragraphs"><p>پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div><div class="paragraphs"><p>پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو</p></div>

پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو

user

نئی دہلی: جمعرات (24 جولائی) کو دہلی پردیش مہیلا کانگریس کے ذریعہ پارٹی ہیڈ کوارٹر ’اندرا بھون‘ میں ضلعی و بلاک صدور کے لیے ’قیادت تشکیل پروگرام‘ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی قیادت آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے اور پروگرام کی صدارت دہلی پردیش مہیلا کانگریس کی صدر پشپا سنگھ نے کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر کانگریس کے سینئر لیڈر اور دہلی انچارج قاضی نظام الدین اور دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو شامل ہوئے۔ اس تقریب کا افتتاح دیویندر یادو نے شمع روشن کر کے کیا۔

پروگرام میں مہیلا کانگریس نے دہلی میں 2 اہم منصوبوں (1) پریہ درشنی اڑان یوجنا اور (2) پریہ درشنی سلائی یوجنا کی شروعات کی۔ اس موقع پر آل انڈیا مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے بتایا کہ آج 2 منصوبوں کی شروعات کی گئی ہے، جس میں ’پریہ درشنی اڑان یوجنا‘ کے تحت خواتین کو سینیٹری پیڈ بنانے کا کام دیا جائے گا۔ اس سے وہ خود کفیل بن سکیں گی۔ اس قدم کے تحت غریب و ضرروت مند خواتین کو مفت سینیٹری پیڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ’پریہ درشنی سلائی یوجنا‘ کی بھی شروعات کی گئی ہے جس کے تحت دہلی کے ہر ضلع میں سلائی سکھانے کے مراکز قائم کیے جائیں گے اور خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کیا جائے گا۔

دہلی پردیش مہیلا کانگریس نے ’پریہ درشنی اڑان یوجنا‘ اور ’پریہ درشنی سلائی یوجنا‘ کا کیا آغازدہلی پردیش مہیلا کانگریس نے ’پریہ درشنی اڑان یوجنا‘ اور ’پریہ درشنی سلائی یوجنا‘ کا کیا آغاز

دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہلی کانگریس ان منصوبوں کو ہر ایک اسمبلی حلقہ تک لے جائے گی اور ریاست میں خواتین کی شراکت داری کو یقینی بنائے گی۔‘‘ کانگریس دہلی انچارج قاضی نظام الدین نے مہیلا کانگریس کی فعالیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’تنظیم آج دہلی سمیت پورے ملک میں خواتین کو بااختیار بنانے کی نئی جہتیں تشکیل دی رہی ہیں۔‘‘

دہلی مہیلا کانگریس صدر پشپا سنگھ نے کہا کہ ’’دہلی میں پریہ درشنی سلائی مراکز کھولے جائیں گے، ان مراکز میں خواتین کو معاشی انصاف کے تحت سلائی-کڑھائی کا کام دیا جائے گا۔‘‘ ساتھ ہی اس موقع پر تمام اضلاع میں سلائی مشینیں بھی تقسیم کی گئیں۔ مہیلا کانگریس نے اس موقع سے یہ بھی اعلان کیا کہ ’پریہ درشنی یوجنا‘ کے تحت دہلی کے ہر ایک حلقۂ اسمبلی میں ہر ماہ مفت سینیٹری پیڈ تقسیم کیے جائیں گے۔ آج کے پروگرام میں سینیٹری پیڈ بنانے والی خواتین کو مہیلا کانگریس کی جانب سے چیک کے ذریعہ رقم دی گئی۔

دہلی پردیش مہیلا کانگریس نے ’پریہ درشنی اڑان یوجنا‘ اور ’پریہ درشنی سلائی یوجنا‘ کا کیا آغازدہلی پردیش مہیلا کانگریس نے ’پریہ درشنی اڑان یوجنا‘ اور ’پریہ درشنی سلائی یوجنا‘ کا کیا آغاز

یہ پروگرام مہیلا کانگریس کے عزم کی علامت ہے کہ وہ خواتین کو صرف ایک پلیٹ فارم ہی نہیں بلکہ ایک مضبوط قیادت اور انحصار کی جانب ایک ٹھوس موقع فراہم کر رہا ہے۔ پروگرام میں ریاستی خواتین ایگزیکٹو، ضلعی و بلاک صدور نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...