
اس کے علاوہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیے گئے ہیں۔ تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات سے متعلق معلومات بھی اسپتال کے احاطے میں آویزاں کی گئی ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ پولیس کی باقاعدہ گشت کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ حالانکہ حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ فی الحال ڈاکٹروں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کے خلاف تشدد کے معاملات میں سخت کارروائی یا فوری انصاف یقینی بنانے کے لیے اسپیشل سیل قائم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔






