دہلی میں پراپرٹی ٹیکس کی ریکارڈ توڑ وصولی، ایم سی ڈی نے 2950 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 11, 2026360 Views


گزشتہ سال تقریباً 10.60 لاکھ پراپرٹی مالکان نے ٹیکس جمع کیا تھا، جبکہ اس بار یہ اعداد و شمار بڑھ کر تقریباً 12.80 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔ یعنی 2.20 لاکھ اضافی پراپرٹی مالکان نے اس بار ٹیکس جمع کرایا ہے۔

ایم سی ڈی آفس، سوک سینٹر، تصویر آئی اے این ایسایم سی ڈی آفس، سوک سینٹر، تصویر آئی اے این ایس

i

user

میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) کے پراپرٹی ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے رواں مالی سال میں ریکارڈ توڑ وصولی درج کی ہے۔ اس میں اب تک تقریباً 2950 کروڑ روپے کا ٹیکس جمع ہو چکا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے اور محکمہ کو امید ہے کہ 31 مارچ تک 3200 کروڑ روپے کا مقررہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

رواں سال پراپرٹی ٹیکس جمع کرنے والے شہریوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت تک تقریباً 10.60 لاکھ پراپرٹی مالکان نے ٹیکس جمع کیا تھا، جبکہ اس بار یہ اعداد و شمار بڑھ کر تقریباً 12.80 لاکھ تک پہنچ گیا ہے۔ یعنی تقریباً 2.20 لاکھ اضافی پراپرٹی مالکان نے اس بار ٹیکس جمع کرایا ہے، جس کی وجہ سے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔

پراپرٹی ٹیکس ڈپارٹمنٹ کا خیال ہے کہ اس بار بہتر وصولی کی بڑی وجہ ’سونیو اسکیم‘ ہے۔ کچھ ماہ قبل شروع کی گئی اس اسکیم نے ٹیکس جمع کرنے کے تئیں لوگوں کی دلچسپی میں خاصا اضافہ کر دیا ہے۔ دراصل ایم سی ڈی کے لیے پراپرٹی ٹیکس سب سے بڑا ریونیو ہے اور سال 26-2025 کے  لیے محکمہ کو 3200 کروڑ روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ گزشتہ سال کے اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے یہ ہدف کافی چیلنجنگ مانا جا رہا تھا، لیکن نئی اسکیم نے وصولی کی رفتار بڑھا دی ہے۔

’سونیو اسکیم‘ کے تحت ایسے پراپرٹی مالکان کو بڑی راحت دی گئی ہے جنہوں نے 2004 کے بعد کبھی پراپرٹی ٹیکس جمع نہیں کیے۔ ایسے لوگ موجودہ مالی سال کے ساتھ گزشتہ 5 سال کا ٹیکس جمع کر کے پرانے تمام بقایاجات سے نجات پا سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں اس عمل میں انہیں سود اور جرمانے سے بھی راحت ملتی ہے۔ واضح رہے کہ اسکیم کو عوام کی جانب سے ملنے والے مثبت ردعمل کو دیکھتے ہوئے اس کی ڈیڈ لائن میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ پہلے محدود مدت کے لیے شروع کی گئی یہ اسکیم اب بڑھا کر 31 مارچ تک نافذ کر دی گئی ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ٹیکس ڈفالٹرز کے خلاف سخت کارروائی اور آگاہی مہم کی وجہ سے بھی وصولی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ کو مقررہ ہدف حاصل کرنے کی پوری امید ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...