دہلی میں پرانی گاڑیوں پر پابندی سیاسی سازش، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی ملی بھگت: دیویندر یادو

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 27, 2025361 Views


نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے پرانی گاڑیوں پر نافذ فیول بین کو محض ماحولیاتی اقدام کے بجائے ایک گہری سیاسی سازش قرار دیا ہے۔ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (عآپ) پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے مل کر دہلی اور این سی آر کے لاکھوں افراد کی روزی روٹی پر حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا، ’’دہلی کے عوام نے مودی جی کے نام پر ووٹ دیا لیکن آج جب ان کے روزگار پر خطرہ منڈلا رہا ہے تو وزیراعظم خاموش کیوں ہیں؟‘‘ یادو نے دہلی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ جانے کے فیصلے کو عوام کو بہلانے والا ایک ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ چونکہ این جی ٹی کے پرانے فیصلے کو سپریم کورٹ پہلے ہی درست قرار دے چکا ہے، اس لیے دوبارہ سپریم کورٹ جانا محض وقت ضائع کرنا اور جھوٹی امیدیں دلانا ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...