دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار میں زوردار دھماکہ، 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی، ممبئی میں الرٹ

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 10, 2025364 Views


فائر بریگیڈ کے پاس دھماکہ کی اطلاع 6.55 بجے شام میں آئی۔ دہلی پولیس کی ٹیم تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے۔ فورنسک اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ موقع پر پہنچ رہے ہیں جو پتہ لگائیں گے کہ آخر یہ دھماکہ کیوں ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد کا منظر، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div><div class="paragraphs"><p>لال قلعہ کے قریب دھماکہ کے بعد کا منظر، تصویر ویپن/قومی آواز</p></div>

i

user

دہلی میں لال قلعہ کے قریب ایک ’ایکو وین‘ میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس نے پورے علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔ دھماکہ میں کم از کم 8 لوگوں کی ہلاکت سے متعلق تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں کچھ کی حالت انتہائی سنگین بتائی جا رہی ہے۔ مہلوکین کی لاشیں ایل این جے پی اسپتال میں لے جایا گیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ بہت تیز تھا، اور اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قریب میں کھڑی 6-5 گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔ این اے آئی کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے اور جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ دہلی پولیس نے بھی اپنی طرف سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ فورنسک اور ٹیکنیکل ایکسپرٹ جلد ہی حادثہ والی جگہ پر پہنچنے والے ہیں، جو یہ پتہ لگائیں گے کہ آخر یہ دھماکہ کیوں ہوا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فائر بریگیڈ کے پاس دھماکہ کی خبر 6.55 بجے شام میں آئی تھی۔ دھماکہ کی وجہ سے آس پاس کی اسٹریٹ لائٹس بھی ٹوٹ گئیں۔

موصولہ اطلاع کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر 1 کے پاس یہ دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 24 افراد کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آ چکی ہے۔ دھماکہ کے بعد پوری دہلی میں ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس طرح کے حالات ہیں، اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بڑی سازش بھی ہو سکتی ہے۔ احتیاطاً چاندنی چوک مارکیٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور لال قلعہ کے آس پاس کے پورے علاقے اور سڑکوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...