
دہلی کی فضائی آلودگی طویل عرصے سے پرالی جلانے سے جڑی ہوئی ہے، لیکن اس بار ڈیٹا کچھ اور ہی کہانی سناتے نظر آ رہے ہیں ۔ انڈین ایگریکلچرل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(آئی اے آر آئی) کے مطابق اس سال پنجاب میں پرالی جلانے کے واقعات میں 96 فیصد کمی آئی ہے۔ 15 ستمبر سے 21 اکتوبر کے درمیان پنجاب میں صرف 415 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2020 میں یہ تعداد 10,791 تھی۔ ہریانہ میں بھی اسی مدت کے دوران واقعات 1,326 سے کم ہو کر 55 رہ گئے۔تاہم، اتر پردیش میں پرالی جلانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2020 میں 554 کے مقابلے اس سال 660 واقعات رپورٹ ہوئے۔




