دہلی میں ’شیش محل‘ کے بعد ’شوچ محل‘! عوام پیاس سے نڈھال، بی جے پی عیش میں مگن: دیویندر یادو

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 6, 2025358 Views


دیویندر یادو نے دعویٰ کیا کہ بنگلہ نمبر 9، شیام ناتھ مارگ پر واقع اسمبلی اسپیکر کے رہائشی مکان پر اب تک 2.35 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہو چکے ہیں، جن میں سے 94.69 لاکھ روپے صرف بیت الخلا اور حمام کی تزئین و آرائش پر خرچ کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض مرمت کا کام نہیں بلکہ مہنگی ٹائلز، لگژری شاورز، مہنگے فٹنگز اور بیسن جیسے شاہانہ سامان کی خریداری شامل ہے۔

ان کے مطابق صرف برقیاتی کاموں پر 94.93 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر مرمتی اور خوبصورتی کے کاموں پر 44.82 لاکھ روپے صرف کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ خرچ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کے ‘پھول کماری نیواس’ سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...