
حالیہ برسوں میں، جنوری کا سب سے زیادہ بارش کا دن 8 جنوری 2022 تھا، جب شہر میں 40.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس ماہ، دہلی میں 23 جنوری کو 19.8 ملی میٹر بارش ہوئی ۔ آئی ایم ڈی کی پیش گوئی کے مطابق، دہلی جمعہ کو عام طور پر ابر آلود رہے گا، صبح ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔ کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بالترتیب 10 ڈگری سیلسیس اور 19 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔



