
نئی دہلی: ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں اگلے تین دنوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہونے کا امکان ہے۔ جمعہ سے اتوار کے درمیان بارش کے ساتھ گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے، جب کہ بعض اوقات مطلع مکمل طور پر ابر آلود رہے گا۔
آئی ایم ڈی کے جاری کردہ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں جمعہ کے روز بارش کی شدت میں معمولی کمی آ سکتی ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم غیر مستحکم اور نم رہے گا۔ ادارے کے مطابق، اس دوران دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سیلسیس کے درمیان اور کم سے کم درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔






