دہلی سمیت کئی ریاستوں میں بارش کا سلسلہ رہے گا جاری، محکمہ موسمیات کا 7 دنوں کے لیے الرٹ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 16, 2025375 Views


اگلے سات دنوں کے اندر دہلی، اتر پردیش، مہاراشٹر، کرناٹک سمیت 15 سے زیادہ ریاستوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ بادل پھٹنے، لینڈ سلائڈ، سیلاب اور آبی جماؤ نے لوگوں کے لیے پہلے ہی مصیبت کھڑی کی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش (فائل) / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش (فائل) / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

ملک بھر میں مانسون اپنا رنگ دکھا رہا ہے۔ اس کی وجہ سے کئی ریاستوں میں بارش کا دور جاری ہے۔ اس سے جہاں ایک طرف شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو راحت ملی ہے تو وہیں دوسری طرف بادل پھٹنے، لینڈ سلائڈ، سیلاب اور آبی جماؤ نے مصیبت کھڑی کر دی ہے۔ اس درمیان محکمہ موسمیات نے 16، 17، 18، 19، 20 اور 21 اگست کے لیے شدید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

دہلی-این سی آر میں بھی جنم اشٹمی پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں 16 اگست سے 20 اگست تک رک رک کر بارش ہو سکتی ہے۔ ویسے 15 اگست کو بھی دہلی کے الگ الگ علاقوں میں خوب بارش ہوئی۔ اس سے کئی سڑکیں زیر آب ہو گئیں اور لوگوں کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آج دہلی کا درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اگلے سات دنوں کے اندر اتر پردیش، اتراکھنڈ، مہاراشٹر، گوا، کونکن، کرناٹک، تلنگانہ، تمل ناڈو، کیرالہ، ساحلی آندھرا پردیش، رائل سیما، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، مدھیہ پردیش، بہار، مغربی بنگال، اوڈیشہ، سکم چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اروناچل پردیش، تریپورہ، ناگالینڈ، میزورم اور میگھالیہ میں الگ الگ وقت پر موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جموں کی بات کی جائے تو یہاں سیلاب کے بعد اب بھی بارش کا یلو الرٹ ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے اگلے چار دن جموں کے لیے آرینج اور یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران تیز بارش، آندھی طوفان اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ 17 اور 18 اگست کے لیے آرینج اور 20-19 اگست کے لیے جموں میں یلو الرٹ ہے۔ جموں کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔

 16 اور 18 اگست کے دوران کونکن، گوا میں الگ الگ مقامات پر بہت بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران مدھیہ پردیش کے گھاٹ علاقوں، گجرات میں بھی بارش کے آثار ہیں۔ اگلے سات دنوں میں مہاراشٹر میں الگ الگ مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے جبکہ 16 سے 19 اگست کے درمیان مشرقی راجستھان اور اتراکھنڈ میں الگ الگ مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔

19 اگست کو جھارکھنڈ، 16 اور 17 سے 21 اگست کے دوران اوڈیشہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ میں کچھ مقامات پر بھاری بارش ہو سکتی ہے۔ اگلے پانچ دنوں کے دوران ان علاقوں میں کئی جگہوں پر گرج اور بجلی گرنے کا بھی خدشہ ہے۔ سات دنوں میں ساحلی کرناٹک اور تلنگانہ میں کچھ مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔ کیرالہ اور ماہے، ساحلی آندھرا پردیش اور ینم میں کچھ مقامات پر بھاری بارش کے آثار ہیں۔ 19 اگست تک جنوبی جنزیرہ نما ہندوستان میں تیز رفتار ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اگلے پانچ دنوں کے دوران رائل سیما، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں گرج اور بجلی کے ساتھ بارش ہونے کے آثار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...