دہلی بی جے پی کے پہلے صدر وجے کمار ملہوترہ کا انتقال، 94 سال کی عمر میں ایمس میں لی آخری سانس

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 30, 2025377 Views


بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور دہلی بی جے پی کے پہلے صدر پروفیسر وجے کمار ملہوترہ کا منگل کی صبح انتقال ہو گیا۔ وہ 94 سال کے تھے۔ دہلی کے ایمس میں ان کا علاج چل رہا تھا اور صبح قریب 6 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

وجے ملہوترہ کی پیدائش 3 دسمبر 1931 کو لاہور میں ہوئی تھی۔ وہ کوی راج کھجان چند کی سات اولادوں میں چوتھے نمبر پر تھے۔ ملہوترہ کو ایک ہندوستانی سیاست داں اور کھیل ایڈمنسٹریٹر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ ملہوترہ دہلی پردیش جن سنگھ کے صدر (75-1972) اور دو مرتبہ دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر (80-1977، 84-1980) منتخب ہوئے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Previous Post

Next Post

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...