دہلی-این سی آر کے آسمان میں دکھا عجیب نظارہ، تیز روشنی کی لکیر نے لوگوں کو کیا حیرت زدہ

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 20, 2025383 Views


مانا جا رہا ہے کہ شہاب ثاقب کے ہوا میں ہی ٹوٹ کر بکھر جانے سے ہوا آسمان میں ایسا منظر دیکھنے کو ملا ہے۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام سے علی گڑھ تک کئی شہروں میں یہ نظارہ دیکھا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’ایکس‘</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب ’ایکس‘</p></div>

i

user

دہلی-این سی آر کے لوگوں کو جمعہ کی رات آسمان میں ایک تیز روشنی نے حیرت زدہ کر دیا۔ کچھ لمحوں کے لیے روشنی کی تیز لکیر آسمان میں دور تک پھیل گئی جسے دیکھ کر لوگ گھبرا بھی گئے۔ دراصل یہ  شہاب ثاقب یا کسی راکیٹ کا جلا ہوا حصہ تھا۔ اس عجیب و غریب منظر کو کچھ لوگوں نے اپنے کیمروں میں بھی قید کیا، جو اب سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان میں ایک چمچماتی لکیر ایک جگہ سے شروع ہوکر کافی دور تک پھیل جاتی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ شہاب ثاقب ہوا میں ہی ٹوٹ کر بکھر گیا۔ دہلی، نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام سے علی گڑھ تک کئی شہروں میں یہ نظارہ دکھائی دیا۔

سوشل میڈیا پر کئی لوگوں نے اس منظر کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کا موازنہ ’ٹوٹتے تارے کے دھماکے‘ سے کیا۔ بہت سے لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایسا نظارہ کبھی نہیں دیکھا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ ایک ’بولائڈ‘ تھا۔ بولائڈ شہاب ثاقب کی وہ قسم ہے جو زمین کے  کرہ ہوا میں میں داخل کرنے پر شدید رگڑ اور گرمی کی وجہ سے ٹوٹ کر ٹکڑوں میں بکھر جاتا ہے۔ ہوا میں ہی اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہو جانے کی وجہ سے زمین پر کسی طرح کے نقصان کا خدشہ نہیں ہے۔

واضح رہے کے شہاب ثاقب کی بارش ہر سال ہوتی ہے کیونکہ زمین دمدار دار تاروں کے ذریعہ چھوڑے گئے ملبے کے نشانوں سے ہو کر گزرتی ہے۔ حال کے دنوں میں دہلی-این سی آر میں موسم میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے اور اس علاقے میں ہلکی بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے کیونکہ مانسون 21 اور 22 ستمبر تک وداع ہونے والا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...