دہلی این سی آر کی فضا مسلسل زہریلی، شہری 17 ویں روز بھی آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 30, 2025364 Views


اگرچہ ہوا کی سمت میں معمولی تبدیلی اور رفتار میں کمی سے فضائی معیار میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن یہ راحت سانس لینے کو آسان بنانے کے لیے کافی نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق ہوا کی رفتار 8 کلو میٹر فی گھنٹہ سے کم ہونے پر آلودگی کے عناصر اوپر نہیں اٹھ  پاتے ہیں جس کی وجہ سے دھند کی موٹی تہہ بن جاتی ہے۔

حالانکہ آلودگی کو کم کرنے کی کوششوں کے تحت دہلی حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی کے ساتھ تجربات بھی کئے جا رہے ہیں مگر وہ اب تک ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ چند روز قبل راجدھانی کے میور وہار اور براڑی جیسے علاقوں میں کلاؤڈ سیڈنگ (مصنوعی بارش) کا تجربہ کیا گیا، جس کے بعد پی ایم 10 کی سطح میں 41.9 فیصد تک کمی درج کی گئی۔ اس آپریشن کے بعد کئی علاقوں میں اے کیو آئی میں بھی معمولی بہتری دیکھی گئی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...