
دوسری جانب جنوبی ہندوستان میں بارش کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری ہے۔ تمل ناڈو، کیرالہ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے کئی علاقوں میں مسلسل بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔ آئی ایم ڈی نے متعدد اضلاع میں الرٹ جاری کر کے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔





