پیر کو بھی صبح میں دہلی میں بادل چھائے رہے تھے۔ اس کے بعد شام کو جم کر بارش ہوئی۔ اس سے لوگوں کو اومس بھری گرمی سے راحت ملی۔ درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں پیر کی شام 5:30 بجے تک ریج میں 29.6، لودھی روڈ اور پالم میں بارش درج کی گئی۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 1.3 ڈگری سیلسیس کم کے ساتھ 33.6 ڈگری درج کیا گیا۔
وہیں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سیلسیس کمی کے ساتھ 27.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ہوا میں نمی کی سطح 73 فیصد رہی۔